پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ، چین کے ساتھ پاکستان کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا بلکہ پورے خطے کے لئے ترقی کا ذریعہ ہوگا، وزیراعظم محمد نوازشریف کی چائنہ ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ گائو ہونگ وائی اور چائنہ پری سیزن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین آف بورڈ ژاوچیاو لونگ سے ملاقات میں گفتگو
منگل 28 مارچ 2017 14:47
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلے روز سے ہی معیشت کی بحالی، توانائی بحران دور کرنے، سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو مناسب مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گزشتہ چار برسوں میں یکسر تبدیل ہو چکا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ساز گار کاروباری فضاء کے لئے جامع ڈھانچہ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی رجحانات لبرلائزیشن، ڈی ریگولیشن، پرائیویٹائزیشن سے ہم آہنگ ہیں اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں کمپنیوں کے چیئرمینوں کو سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان منافع لے جانے پر کوئی پابندی عائد نہیں کرتا اور آزادانہ سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ماحول موجود ہے۔ چینی کمپنیوں کے سربراہان نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کاروباری روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ چینی کمپنیاں متعلقہ حکام کے ساتھ پہلے سے رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین، چین کے سفیر سن وئی دونگ اور دیگر سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.