فاٹا اصلاحات کا نفاذ قبائلیوں کا حق ، وقت اور حالات کا تقاضا ہے، حاجی سردار خان
منگل 28 مارچ 2017 23:34
(جاری ہے)
جماعت اسلامی فاٹا کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف آر ٹانک کی تحصیل جنڈولہ کے نواحی علاقے مانزئی (گرنی)میں جمعیت علماء اسلام ف کو خیر باد کہہ کے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں پورے گاؤں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد اللہ ترابی،سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان ، ایف آر ٹانک کے امیر ڈاکٹر علاؤالدین سمیت عمائدین علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سردار خان نے کہا کہ حکومت نے فاٹا اصلاحات کی صورت میں قبائلی عوام کو تحفہ دیا ہے لیکن صوبے کے ساتھ ادغام کے لئے پانچ سال کے وقت نے قبائلیوں کو مایوس کردیا ہے۔ حکومت 2018ء کے انتخابات سے قبل فاٹا کے انضمام کا سفر ختم کرے ، فاٹا کے عوام نے ایف سی آر میں بہت اذیتیں برداشت کی ہیں، اب وہ مزید ایف سی آر کا عذاب جھیلنے کو تیار نہیں، رواج ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہوا تو اسے ماننے کے بجائے شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام گزشتہ سات عشروں سے محرومیوں کا شکار ہیں، انہیں بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ، آپریشنوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قبائلیوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، حکومت ان کی محرومیوں کے ازالے کے لئے بڑے مالیاتی پیکج کا اعلان کرے اور سی پیک میں فاٹا کو حصہ دے کر ان کی محرومیوں کو کم کرنے کی کوشش کرے۔ سی پیک میں حصہ ملنے سے فاٹا کے اندر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.