ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل ہوگئی ، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کی ضمانتیں اس ڈیل کا نتیجہ ہیں ، نواز شریف اور آصف زرداری کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نورا کشتی ہیں ، چوہدری نثار قوم کو آگاہ کر چکے ، پیپلز پارٹی ڈیل کیلئے ان پر دبائو ڈال رہی ہے ، پی پی پی کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا ، پی پی پی پنجاب آصف زرداری کی وطن واپسی کی مخالف تھی ،وہ چاہتی ہے کہ زرداری کی جگہ بلاول پارٹی کی قیادت کریں
پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کابنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 29 مارچ 2017 20:42
(جاری ہے)
چار(ن) لیگ پی پی پی کی حکومت میں فرینڈلی اپوزیشن بن گئی اور زرداری کو سڑکوں پر کھسیٹنے کی باتیں کی گئی ، اب پی پی پی الیکشن کے قریب اپوزیشن بن گئی ۔ نواز شریف سندھ جا کر ائیر پورٹ اور یونیورسٹیاں بنانے کے اعلان کر رہے ہیں پتہ نہیں اس کے لئے رقم کہاں سے آئے گی ۔
جب دھرنا ہوا تو نواز شریف نے لاہور میں 16 ڈشیں بنا کر زرداری کو مدعو کیا پھر دونوں بھائی بن گئے اور جمہوریت کے نام پر اکٹھے ہو گئے ۔ اب زرداری کہہ رہا ہے کہ گزشتہ الیکشن آر اوز کے تھے ۔ یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت ہو رہا ہے نواز شریف کو خطرہ ہو تو دونوں اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ دونوں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ڈیل کر رہے ہیں ۔ دونوں منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اپنے پیسے باہر لے گئے یہ کبھی ایک دوسرے کے نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ۔ اصل میں دونوں ڈیل ہو گئی ہیں ۔ ایان اور عاصم کی ضمانتیں ڈیل کا نتیجہ ہیں ۔ دعا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ جلدی آئے ۔ کرپٹ وزیر اعظم سارے نظام کو کرپٹ کر رہا ہے ۔ پیپل پارٹی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا ۔ ڈاکٹر عاصم پر 480 ارب کی کرپشن کا کیس تھا قوم کس طرح خاموش ہو جائے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیل کے لئے دبائو ڈال رہی ہے تاکہ عاصم ضمانت پر رہا ہو سکے ۔ عدالتیں پراسیکیوشن کے بغیر کسی کو پکڑ نہیں سکتی ۔ ہم خاموش رہے تو کہا جائے گا کہ جرم میں شریک ہیں ۔کے پی کا سارا ترقیاتی بجٹ 113 ارب ہے جب کہ اکیلے ایک شخص نے 480 ارب کی کرپشن کی ۔ پی پی پی سے انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ کرپشن کرنے والوں سے اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ پی پی پی میں بہت سارے لوگ آصف زرداری کی واپسی نہیں چاہتے وہ چاہتے ہیں کہ بلاول پارٹی کو بند کرے ۔ پی پی پی کے بہت سارے لوگ ڈیل نہیں چاہتے ۔ پی پی پی پنجاب سے آصف زرداری کا پوچھ برداشت نہیں ہو رہا بنی گالہ میں منصوبہ بندی کے بغیر بڑے بڑے پلازے بن رہے ہیں ۔ سیوریج کا کوئی نظام نہیں کوئی ٹائون پلاننگ نہیں ۔ (م د +ع ع)مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.