بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، اعجاز درانی
سبق نا حاصل کرنے والوں کو سبق سکھانے والے سے سبق حاصل کرنا چاہئے جس کا نام آصف علی زرداری ہے ، ترجمان بلاول ہائوس
بدھ 29 مارچ 2017 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 2013 کے عام انتخابات کو آر اوز کا الیکشن قراد دیا تھا اور صرف جمہوریت کی بقا کے لئے نتائج کو تسلیم کیا۔ اعجاز درانی کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، شہید رانی اور آصف علی زرداری کے لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنائیں گے کیونکہ اس بات کا عہد سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے کیا تھا۔
اعجاز درانی نے کہا کہ اب کوئی جسٹس مولوی مشتاق، جسٹس انوار الحق اور جسٹس افتخار چوہدری عدالتی ڈکٹیٹر بن کر نظریہ ضرورت کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش نہیں کرسکتا اور نا ہی کوئی سیف الرحمان بھگوڑے اور دہشتگردوں کے ساتھی وزیر داخلہ جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا اس وقت سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا کیونکہ اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے اور آصف علی زرداری پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نہیں نکالیں گے بلکہ تاریخ کا چشمہ پہنا دیں گے کیونکہ انہوں نے انتقام کی نہیں صبر کی تاریخ رقم کی ہے اس وجہ سے شہید بی بی نے انہیں ایشیا کے نیلسن مینڈیلا کا خطاب دیا تھا۔ اس موقعے ہر سینئر کارکنان قادر کھوکر، یوسف ناز، منظور معین، چیئرمین غلام محمد سمیت دیگر سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.