ممتازڈاکٹر انتخاب عالم کی طبی کتاب’’بیماریوں کی حقیقت ‘‘کی تقریب رونمائی

جمعرات 30 مارچ 2017 13:07

پشاور۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)ممتازمعالج پروفیسرڈاکٹر انتخاب عالم کی طبی کتاب’’بیماریوں کی حقیقت ‘‘کی تقریب رونمائی خیبرمیڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میںمنعقدہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں طلباء وطالبات اورشعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعداد میں شرکت کی ،تقریب سے خیبرمیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹراعجاز حسن خان خٹک، پروفیسرڈاکٹرالف خان ،ڈاکٹر صلاح الدین اوردوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کتاب کی اہمیت اورڈاکٹرانتخاب عالم کی طبی خدمات کے مختلف پہلوئوں کواجاگرکیا۔