کشمیر کونسل کو آزاد کشمیر کے ٹیکس جمع کرنے کے اختیارات آئینی نہیں ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
فاروق حیدرآزاد کشمیر حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے زیادہ اختیارات دینا چاہتے ہیں تو آئینی ترامیم تو دور کی بات ہے صرف یہ نوٹیفکیشن ہی واپس لے لیں تو کشمیر کو نسل کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے، سابق وزیراعظم آئینی ترامیم کی اسطرح ضرورت بھی نہیں، ہم تمام پارٹیز حکومت کے اس اقدام کی بھرپورحمایت کریں گی، وکلاء وفد سے بات چیت
جمعرات 30 مارچ 2017 17:56
(جاری ہے)
لہذا آزاد کشمیر کی یہ حکومت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کشمیر کونسل سے یہ اختیارات واپس لے کر آزاد کشمیر حکومت کو دے سکتی ہے۔ کیونکہ نوٹیفکیشن میں ہے کہ آزاد کشمیر حکومت یہ اختیارکسی بھی وقت کشمیر کونسل سے واپس لے سکتی ہے۔اگر فاروق حیدرآزاد کشمیر حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے زیادہ اختیارات دینا چاہتے ہیں تو آئینی ترامیم تو دور کی بات ہے صرف یہ نوٹیفکیشن ہی واپس لے لیں تو کشمیر کو نسل کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے۔
آئینی ترامیم کی اسطرح ضرورت بھی نہیں۔ اس سلسلے میں ہم تمام پارٹیز حکومت کے اس اقدام کی بھرپورحمایت کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں اسلام آباد، راولپنڈی کے کشمیری وکلاء کے ایک وفدسے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وکلاء کے وفد میں راجہ مسعودالرحمان ایڈووکیٹ،سردار عاطف خلیل ایڈووکیٹ،راجہ ہارون ایڈووکیٹ،دلاور خان ایڈووکیٹ،ابرار حسین ایڈووکیٹ،چوہدری اعجاز اسلم ایڈووکیٹ،سردار محمد سلیم ندیم ایڈووکیٹ،راجہ عارف طاہرایڈووکیٹ،لیاقت علی خان ایڈووکیٹ،سردار سہیل عظمت اللہ خان ایڈووکیٹ،شیخ عرفان عزیزایڈووکیٹ،علی اکبر چغتائی ایڈووکیٹ،راجہ طاہرایوبی ایڈووکیٹ،راجہ زاہد ایڈووکیٹ،ممتاز اختر کیانی ایڈووکیٹ،منظور احمد ایڈووکیٹ،سردار عبدالوہاب ایڈووکیٹ،سردار عنصر محمود ایڈووکیٹ،راجہ عزیز الرحمان ایڈووکیٹ،،مرزا عاصم بیگ ایڈووکیٹ شامل تھے اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن میں جہاں ٹیکس وصولی کے اختیارات کونسل کو دے دئیے گئے وہاں پر اے جی آفس(AG-Office) بھی جو کہ حکومت آزاد کشمیرکے ماتحت تھا کشمیر کونسل کو منتقل کر دیا گیا۔اسلئے اے جی آفس اور کشمیر کونسل سے ٹیکس وصولی کا اختیار ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومت آزاد کشمیر واپس اپنے پاس حاصل کر سکتی ہے۔یہ سارا ڈرامہ اسلئے رچایا گیا تھا تاکہ آزاد کشمیر حکومت کے اختیارات کو محدود کیا جا سکے اور کشمیر کونسل کو 20% فیصد ٹیکس وصولی کا اختیار دے کر آزاد کشمیر کے متوازی ایک حکومت قائم کرنے کے مترادف تھا۔یہ سب شاہ خرچیوں کے لئے کیا گیا کیونکہ جو بھی وزیر امور کشمیر آیا اس نے نہ صرف آزاد کشمیر کے عوام کے ٹیکس پر رشوت ستانی اور کرپشن کا بازار گرم کیا بلکہ اپنے حلقے کے من پسند کو نوکریاں دیں اور اسطرح آزاد کشمیر کے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں اور اسکے ساتھ وہ اپنے حلقہ کے لوگوں کو نوکریاں دینے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ا سکیمیں بھی دے رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں جو فرضی اسکیمیں دے رہے ہیں اسمیں بھی 25% فیصد سے 50% فیصد بھتہ وصول کرتے ہیں۔اس سے یقینی طور پر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق صلب ہوئے ہیں اور اس سے نیشنل ازم کو بھی ہوا ملی۔اسلئے اس اجارہ داری کو ختم کیا جائے آزاد کشمیر کے لوگوں کو انکا حق دیا جائے فاروق حیدر صاحب ویسے تو کشمیر کونسل کے خلاف مہم چلاتے رہے ہیں آج جب انکے پاس اختیار ہے تو محض ایک نوٹیفکیشن کے خاتمے سے آزاد کشمیر کے لوگوں کا حق بحال ہو سکتا ہے۔ تو ایسا نہ کرکے وہ سیاسی غفلت کا مرتکب ہونگے۔ آج جو وہ آئین میں ترامیم کا ڈھنڈورہ پیٹتے آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں سے مشورہ کر رہے ہیں اگرچہ یہ اچھا اقدام ہے۔ لیکن اس نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے لئے نہ ہی اسمبلی کے اجلاس اور نہ کشمیر کونسل کے اجلاس کو بلانے کی ضرورت ہے یہ کام وہ خود ایک انتظامی حکم کے ذریعے کر سکتے ہیں۔لہذا وہ یہ اقدام دیر لگائے بغیر اٹھائیں ورنہ وہ جو کہتے رہے ہیں وہ سب ایک ڈھونگ ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.