تعلیم ہی معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نکال سکتی ہے، چودھری محمد اکرام

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

سیالکوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے کہا ہے کہ تعلیم ہی معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نکال سکتی ہے معاشرے کے تمام مسائل کا حل فروغ تعلیم میں مضمر ہے ‘ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ملک کو حقیقی معنوں میں ترقیافتہ اور ناقابل تسخیر بنایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال پبلک سکول سیالکوٹ کینٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل میاں اکرام، ملک وحید، میاں یاسر اورشہزاد خلیجی کے علاوہ اساتذہ اور والدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ چودھری محمد اکرام نے کہاکہ بچے ہی کسی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں جنھوں نے آگے چل کرملک کی بھاگ ڈور سنبھالی ہے اس لئے ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی اخلاقی تربیت کریں اور ان کو سچا اور محب الوطن پاکستانی بنانے کا قومی فریضہ انجام دیں ۔ قبل ازیں ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :