آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،آئی ایس پی آر

اتوار 2 اپریل 2017 22:30

آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ،وہ برطانیہ کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن پہنچ گئے ، وہ برطانیہ میں تین روز تک قیام کریں گے اور وہاں پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک برطانیہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔