اوپن یونیورسٹی اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ پروگراموں کے داخلوں میں 7 اپریل تک توسیع

پیر 3 اپریل 2017 16:54

اوپن یونیورسٹی اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ پروگراموں کے داخلوں ..
اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ پروگراموں کے سمسٹر بہار 2017ء کے داخلوں میں 7 اپریل تک توسیع کر دی گئی جبکہ سمسٹر خزاں کے فائنل امتحانات 21 اپریل 2017ء سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو رہے ہیں۔ اوپن یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے مطابق طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ملک بھر میں 875 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2017ء کے داخلوں میں 7 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk یا ہیلپ لائن 051-111-112-468 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔