چنیوٹ, ضلع بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے لوگوں کی خدمت کرنا عین عبادت ہے، , سید ذوالفقار حیدر شاہ

پیر 3 اپریل 2017 23:27

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) ضلع کونسل چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت سردار سید ذوالفقار حیدر شاہ ضلعی وائس چیئرمین منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل چوہدری ثقلین سجنکا سمیت ضلع بھر کے تمام چیئرمین اور ممبران ضلع کونسل میاں عمران علی نیکوکارہ، سید محمد افضل شاہ، چوہدری فاروق گجر، طاہر سپرا، میاں شاہد، میاں عرفان نیکوکارہ اور ممبران خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اجلا س کے دوران ضلعی وائس چیئرمین سردار سید ذوالفقار حیدر شاہ نے اجلاس کی باقاعدہ کاروائی شروع کرتے ہوئے سابق اجلاس کی توثیق کی گئی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں در پیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاوز بھی مانگی گئیں اجلاس کے دوران چیئرمین ضلع کونسل چوہدری ثقلین سجنکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے لوگوں کی خدمت کرنا عین عبادت ہے اور ہم یہ کام کرتے رہیں گیضلع کونسل چنیوٹ کے اجلاس میں چیرمین یونین کونسل 15میاں عمران علی نیکوکارہ نے قرار ددا پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں کوالٹی ایجوکیشن بچوں تک پہنچنا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے حکومت پنجاب اس طرف توجہ تودے رہی ہے لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہورہا ہے اس لیے دیہی علاقوں میں موجود سکولوں میں سائنس اور کمپیوٹر لیب کو زیادہ سے زیادہ فعال کیا جائے سکولوں میں ریاضی کے بہتر سے بہتر اساتذہ تعینات کیے جائیں جبکہ ہر یونین کونسل میں موجود پرائمری سکولوں کی سکول کونسل میں کونسلر، مڈل میں وائس چیرمین اور ہائی میں چیرمین کو لازمی ممبر بنایا جائے تاکہ وہ سکول میں این ایس بی فنڈز کا بھی صیح استعمال کرواسکیں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی