
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
منگل 24 جون 2025 20:15

(جاری ہے)
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں 25 جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامر، نگر، غذراور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25 جون سے یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔این ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشی اقدامات یقینی بنائی جائیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.