الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا

منگل 24 جون 2025 22:40

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)اسلام آ باد پولیس نے ملزم کیساتھ ملکر مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کو دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی شہباز خان نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مہدی حسن،رضوانہ ابرار، مسرت حسن گڑیا زوجہ عاشق اور دیگر کیخلاف 22 اے کا مقدمہ درج کروایا مگر پولیس ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کرنے سے گریزاں رہی اور کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ،ملزمہ کا شوہر پولیس انسپکٹر ہو نے کی وجہ سے اثر و رسوخ رکھتا ہے اس لیے پولیس مدعی کو ڈراتی دھمکاتی رہی ۔

مدعی نے عدالت سے رجوع کیا تو معزز عدات نے مدعی کے حق میں پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا لیکن اس کے باوجود پولیس نے کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں کی اور الٹا ملزم سے ملکرمدعی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے فورا چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ مدعی نے وزیر اعظم ، آئی جی اسلام آباد،اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دلوایاجائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔