Live Updates

گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم کنڈی

کل میں نے دیکھا سیکنڈوں کے حساب سے بجٹ پاس کیا گیا، یہ بجٹ پاس نہ کرتے تو اربوں روپے کاکرپشن کیسے کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا

منگل 24 جون 2025 22:01

گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی شازش نہیں ہو رہی ، وزیراعلی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر بجٹ پاس نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تو عدالت کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی جیمز اینڈ جیمولوجیکل ٹریننگز کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم وسائل میں بچوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے بے روزگاری ختم ہونے میں مدد ملے گی، پاکستان میں معدنیات کی کوئی کمی نہیں ہے،ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں سے ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو سہولیات فراہم کریں، صوبائی حکومت کو بھی چاہئے کہ ان کیلئے اقدامات اٴْٹھائیں، ایسے ہنرمندوں کو مزید سہولیات دینے کے لئے وفاق سے بات کرونگا ، فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ معدنیات میں اگر اسی طرح نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی، تو پاکستان کو فائدہ ہوگا، اس سے معیشت بہتر ہو گی ،گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی شازش نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا تھا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر بجٹ پاس نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تو عدالت کے ذریعے ہو سکتی ہے ۔کل میں نے دیکھا کہ سیکنڈوں کے حساب سے بجٹ پاس کیا گیا، گزشتہ روز وزیر اعلی کی بجٹ اجلاس میں تقریر سنی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کہہ رہا تھا کہ میں اسلام آباد والوں کی باتیں نہیں مانتا، بجٹ پاس کرنا ان کی مجبوری تھی، یہ بجٹ پاس نہ کرتے تو اربوں روپے کاکرپشن کیسے کریں گے، سازش کے لئے پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ کافی میں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات