Live Updates

بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر

خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا،بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنے میں سیکنڈ نہیں لگے گا،گفتگو

منگل 24 جون 2025 22:30

بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مایوس کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 5 روز میں 3 سزائیں ہوئیں، لیکن انصاف ہو گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دے رہے، نہ کتابیں ان کو دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا،بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنے میں سیکنڈ نہیں لگے گا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات