جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی

منگل 24 جون 2025 22:28

جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ چھوٹے ضلع میں اربوں روپے کی کرپشن پکڑنے پر نیب کے پی کو شاباش دیتا ہوں، نیب اسلام آباد کو بھی ایسا کام کرنا چاہیے۔اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناکردہ گناہوں کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا، کرپشن کے خلاف لڑنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے ورکرز جعلی کیسز بھگت رہے ہیں، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے۔