قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں جاری ہفتہ کھیل کے تیسرے روز کرکٹ میں ا ینوائرنمٹل سائنسز نے کواٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 5 اپریل 2017 23:06

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں جاری ہفتہ کھیل کے تیسرے روزہونے والے کرکٹ میچ میں شعبہ ا ینوائرنمٹل سائنسز نے شعبہ اکنامکس کی ٹیم کو 10رنزسے شکست دے کر کواٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فٹبال میچ کے مقابلے میں شعبہ ماڈرن لنگویجزنے تین گول کے مقابلے میں پانچ گول سے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کو شکست دیکر اگلے رائونڈتک رسائی حاصل کیا ہے۔

اسی طرح باسکٹ بال میچ کے مقابلوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز نے دو سیٹ سے شعبہ ایجوکیشن کی ٹیم کوشکست دیکر کامیابی حاصل کرلی اور اگلے رونڈ تک رسائی حاصل کیاہے ۔ والی بال کے مقابلے میں شعبہ آرتھ سائنسز نے دو پائنٹ سے شعبہ میتھ کو شکست دیکر کامیابی حاصل کیا۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں شعبہ فوڈ سائنسز نے بہیویئرل سائنسزکو جبکہ آرتھ سائنسز نے شعبہ ماڈرن لنگویجزکو شکست دیکر اپنے اپنے میچ میں کامیابی حاصل کیااور اگلے رونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

کرکٹ میچ کے مقابلے میں شعبہ اکنامکس اور اینوائرنمٹل سائنسز کے مابین کھیلاگیا۔شعبہ اینوائرنمٹل سائنسز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شعبہ اکنامکس کو ہرا کر میچ اپنے نام کردیا۔شعبہ اینوائرنمٹل سائنسز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اورز میں سات کھلاڑی اوٹ ہوکر 120رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے کے لیے شعبہ اکنامکس کی ٹیم نے سخت کوشش کی اور مقررہ اورز میں 8کھلاڑی اوٹ ہوکر 110رنز بنانے میں کامیاب ہوئے یوںشعبہ اینوائرنمٹل سائنسز کی ٹیم نے میچ کو اپنے نام کردیا۔

جبکہ فٹ بال کے میچ شعبہ کمپیوٹر سائنسز اور ماڈرن لنگویجز کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔ ماڈرن لنگویجز کی ٹیم نے کمپیوٹرسائنس کی ٹیم کو دوکے مقابلے میں 4گول ہراکر میچ اپنے نام کردیا۔

متعلقہ عنوان :