لاہورکے علاقے بیدیاںروڈپرمردم شماری ٹیم کی وین پرخودکش حملے پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم(پاکستان)کااظہارِمذمت

خودکش حملے کامقصدپاکستان کوغیرمستحکم کرنا،آپریشن ضب وعضب اورمردم شماری کے کام کو نقصان پہنچاناہے،رابطہ کمیٹی

بدھ 5 اپریل 2017 23:20

لاہورکے علاقے بیدیاںروڈپرمردم شماری ٹیم کی وین پرخودکش حملے پررابطہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) ہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورکے علاقے بیدیاںروڈپرمردم شماری ٹیم کی وین پرخودکش حملے کی شدیدالفاٖظ میں مذمت کی ہے اورحملے کے نتیجے میںچارفوجی اہلکاروںسمیت متعددشہریوںکے جاںبحق وزخمی ہونے پردلی افسوس اوررنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں ر ابطہ کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان)نے کہاکہ لاہورمیںمردم شماری ٹیم کی وین پرخودکش حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کامقصدپاکستان کوغیرمستحکم کرنا،آپریشن ضب وعضب اورمردم شماری کے کام کو نقصان پہنچاناہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردعناصراس قسم کی بزدلانہ کارروائیوںسے عوام کے حوصلوںکوپست نہیںکرسکتے۔رابطہ کمیٹی(پاکستان)نے وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ اوروزیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ لاہورمیںمردم شماری ٹیم کی وین پرخودکش حملے کافوری نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میںلائی جائے۔

(جاری ہے)

خودکش حملے میںشہیدہونیو الے فوجی اہلکاروںاورشہریوںکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ خودکش حملے میںشہیدہونیو الے فوجی اہلکاروںاورشہریوںکوجنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم (پاکستان)نے حملے میںزخمی ہونے والے شہریوںسے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :