پشاوربورڈمیں طلبہ کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم

ہفتہ 8 اپریل 2017 13:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ (انٹر میڈیٹ) کے سالانہ امتحانات 2017کے لئے طلبہ،والدین اور عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کا مقصد طلبہ،والدین اور عوام کو 19۔اپریل 2017سے روزانہ صبح 8بجے سے سہ پہر چار بجے تک امتحان کے دوران سہولت فراہم کرنا ہے۔ کنٹرول روم میں دو سٹاف ممبر فون نمبرات:091-9222073-9216878،فیسلیٹیشن کم کمپلینٹ سیل نمبر091-9216264-9216262اور ای میل ایڈرس [email protected]پر موجود ہوں گے۔ یہ اعلامیہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے جاری کیا گیا۔