نواز شریف اور شہبازشریف ہمارے بھائی پاکستان کیساتھ وفا کرنیوالے حکمران ہیں‘امام کعبہ
دونوں بھائی پاکستانی عوام کی دل کیساتھ خدمت کررہے ہیں ،پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کون انہیں فائدہ پہنچاتا ہے اور کس نے انہیں نقصان پہنچایا ہے،لاہور کو ترقی یافتہ شہر بنانے پر شہبازشریف کی تعریف‘وزیراعلیٰ کی امام کعبہ سے عربی زبان میں گفتگو
اتوار 9 اپریل 2017 20:40
(جاری ہے)
اللہ تعالیٰ شریف خاندان پر اپنی برکتیں اوررحمتیں نازل کریں ۔
امام کعبہ نے کہا کہ محمد نوازشریف اورمحمد شہباز شریف عوام کی خدمت کر کے نیک عمل کررہے ہیں اورمیں سمجھتا ہوں کہ آپ کا اچھا عمل کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ امام کعبہ نے لاہور کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لاہور ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہے لیکن جب میں ائیرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن آرہا تھا تو میں نے دیکھا کہ اس تاریخی شہر کو بڑی خوبصورتی اورمنصوبہ بندی کے ساتھ حسین بنایا گیاہے اوریہ تاریخی شہر ایک ترقی یافتہ شہر کا روپ دھار چکا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے جبکہ اسلام آباد کا شہر مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایاگیا ہے لیکن پرانے شہر کو اس طرح خوبصورت بنانا یقینا شہبازشریف کا کارنامہ ہے اور یہ ایک محنت طلب کام ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔امام کعبہ نے نماز عصرکی امامت ماڈل ٹاؤن میں کرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ،علمائے کرام اور دیگر افراد نے امام کعبہ کی امامت میں نماز عصر ادا کی ۔نماز عصر کی ادائیگی کے بعدپاکستان کی ترقی اور خوشحالی اورامت مسلمہ کے اتحادکیلئے خصوصی دعا کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین
-
رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش
-
خواجہ آصف کو میرے دادا کے بھائی کی سفارش پر بینک میں نوکری ملی تھی
-
اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.