مری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر867 پبلک سروس گا ڑیوں کے چالان

منگل 11 اپریل 2017 16:09

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) مری ٹریفک پولیس نے کالے شیشے ، بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ ،زائد کرایہ ،اوور لوڈنگ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ،روٹ پرمٹ اور سپیشل پاس نہ ہونے پر867 پبلک سروس گا ڑیوں کے چالان کر کہ عوام کی شکایت کا ازالہ کیا ہے، کالے شیشے ، بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر960 پرائیوٹ گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ ،بغیر نمبر پلیٹ کی477 موٹرسائیکل سوار کے چالان کیئے ۔

(جاری ہے)

مارچ میںسٹی ٹریفک پولیس مری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2440گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے اور 10 لاکھ46 ہزار9 سو روپے جرمانہ کی مد میں گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کرائے ،23 موٹر سائیکل اور8 گاڑیاں تھانہ جات میں بند کرائی گئی ۔اس سلسلے میں اچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس اور 6 ہزارسے زائد ڈرائیور ز کی مدد اور ان کو ٹریفک قوانین کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :