جیکب آباد:مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتما م استحکام پاکستان و عظمت علی و فاطمہ زھرؑ ا کانفرنس کا انعقاد
شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھں گے، شرکاء کا عزم
منگل 11 اپریل 2017 21:05
(جاری ہے)
وطن عزیز میں قومی سطح پر دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع کو اٹھانا پڑا۔
ہمارے بہترین پروفیشنلز،ڈاکٹرز،وکلا، پروفیسرزاور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد بھی ہمیں انصاف فراہم نہ ہو سکا۔شیعہ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ لچک کا یہ مظاہرہ ملک میں رائج انصاف کے دوہرے معیار پر دلالت کرتا ہے۔ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا جاتا ہے اور کئی کئی ماہ تک عقوبت خانوں میں جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہیں نہ عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے اور نہ ہی تحقیقاتی ادارے ہمارے لاپتہ افراد کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔حکومت کے یہ انتقامی حربے قانون و انصاف کا قتل اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔اعلی عدلیہ ان واقعات کا فوری نوٹس لے تا کہ عوام کو تحفظ اور سکون میسر ہو۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب نہ کیا گیا تو پھرہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا لاپتا افراد کے معاملے پر دیگر جماعتوں کی مشاورت سے پارلیمنٹ کے باہر بھرپور احتجاج بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں امریکہ کی مداخلت امت مسلمہ کی تنزلی کا بنیادی سبب ہے۔اسلامی ریاستیں امریکی ڈالر کے استعمال پر پابندی لگا کر ٹرمپ کی ساری رعونت کو خاک میں ملا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے لبادے میں چھپ کر یہو د و نصاری کے مفادات کے لیے سرگرم نام نہاد مسلم حکمرانوں کو آشکار کرنے کا وقت اب آگیا ہے۔داعش،النصرہ، طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا تعلق اسلام سے نہیں صیہونیت سے ہے۔روشن اسلامی تشخص کو داغدار کرنے کے لیے ان اسلام دشمن قوتوں کو متحرک کیا گیا۔شام اور عراق میں ان دہشت گرد عناصر کی پسپائی پر عالمی طاقتوں کا واویلا تعلقات کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔یہود و ہنود کے آلہ کار یہ تکفیری گروہوں ہر اسلامی ریاست کے لیے خطرہ ہیں۔ان کی بیخ کنی ہی عالمی امن کی ضمانت ہے۔علامہ مختار امامی نے کہاکہ شیعہ سنی اتحاد ملک دشمن عناصر کے عزائم کی موت ثابت ہو گا۔اس اتحاد کی تکمیل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کی جانی چاہیے۔جو عناصرشیعہ سنی اخوت و اتحاد میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ ملک و قوم کے دشمن ہیں۔حلب میں داعش کی شکست کا نوحہ پڑھنے والے نام نہاد مذہبی رہنما اب موصل میں دہشت گردوں کی شکست پر آہ و بقا کرنے کے لیے تیار رہیں۔شام سے بھاگنے والے دہشت گردوں نے اپنا رُخ پاکستان کی طرف موڑ لیا ہے۔انہیں پاکستان میں داخل ہونے دینا ملکی سلامتی کوسنگین خطرات سے دوچار کرسکتا ہے۔یزیدی فکر کے ان پیروکاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والی کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو غدار وطن سمجھا جائے گا۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے ہم محب وطن قوم ہیں۔ اس ملک کے لیے ہماری بے بہا قربانیاں ہیں۔دہشت گرد عناصر ہماری لاشیں گرا کر بھی ہماری رگ و جان سے اس مٹی کی محبت کم نہیں کرسکتے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت تشیع ملک کے قانون و آئین کی محافظ ہے۔ملکی سالمیت و استحکام کے لیے ہم نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔حکمران ہمیں دیوار سے لگانے کا خیال دل سے نکال دیں۔ہم اپنے حقوق کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔علامہ نقی حیدری نے کہا کہ شیعہ قوم ملک کی سالمیت و بقا کی ضامن ہے۔ہم ملک دشمن عناصرکی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔کانفرنس سے علامہ حیدر علی جوادی،علامہ نشان حیدر حیدی،منور جعفری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کو عالم اسلام کی بقا کے لیے اہم اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کو حکومت کی اولین ذمہ داری قرار دیا۔#مزید قومی خبریں
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.