لاہور:پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں میڈیکل کے قیام سے متعلق قائم کیے گئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح

جبکہ دوسری طرف طلباء تنظیم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی متوقع احتجاجی ریلی کے پیش نظر یونیورسٹی کے تمام گیٹ بند کردئیے گئے

منگل 11 اپریل 2017 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء)پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں میڈیکل کے قیام سے متعلق قائم کیے گئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ یہ افتتاح صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا گیلانی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی جبکہ دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں مقامی طلباء تنظیم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی متوقع احتجاجی ریلی کے پیش نظر یونیورسٹی کے تمام گیٹ بند کردئیے گئے۔ یہاں تک کہ طالبات کو بھی یونیورسٹی میں داخل نہ ہونے دیا گیا بعدازاں گیٹ کھلنے پر طلباوطالبات یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔(اے ملک)