ہر سال بھارت سے پاکستان آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں،تمام سہولیات فراہم کرتے ہیںاور مکمل سکیورٹی دیتے ہیںمگر سیکولر ہو نے کا دعویدار بھارت ہمارے 600 زائرین کی مہمان نوازی نہیں کر سکتا ، وہ ویزے دینے سے انکار کر دیتا ہے ،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن بھارت میں ایسا نہیں، پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کوحکومتی سطح پر منایا جاتا ہے،معاشرے میں محبت سے فسادات ختم کئے جاسکتے ہیں‘ تمام مذاہب انسانیت سے محبت کی تلقین کرتے ہیں
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کاحسن ابدال میںبیساکھی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب
جمعہ 14 اپریل 2017 19:12
(جاری ہے)
تقریب سیچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بھی خطاب کیا۔سردار یوسف نے کہا کہ روان سال بیساکھی کیلئی1589 ویزے جاری کئے۔بھارت سے 1450 سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے آئے ۔بھارت اجمیر کیلئے اکثر ویزے جاری نہیں کرتا۔سیکولر ہونے کا دعوی دار بھارت 600 زائرین کی مہمان نوازی نہیں کر سکتا ۔
ہم 3000 سکھ یاتریوں کی بھی مہمان نوازی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔۔ہم یاتریوں کو تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں مگر بھارت کی جانب سے ہمارے زائرئن کو سہولیات نہیں دی جاتیں۔پاکستان سے جو لوگ بھارت زیارات کیلئے جاتے ہیں انہیں بھی سہولیات دی جائیں ۔پاکستان میں مکمل طور پر مذہبی ازادی حاصل ہے ۔حکومت پاکستان ہر مکتبہ فکر کو اس کی ضروریات کے مطابق تمام مسائل حل کررہی ہے ۔سکھوں اور مسلمانوں میں ایسی تقریبات تعلقات کے فروغ میں اہم ہیں۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہگردواروں کی بحالی اور اچھے اقدامات میری ذمہ داری ہے۔میرے نزدیک ساری سکھ قوم چاہیے وہ کہیں بھی رہتی ہو ایک قوم ہیں ۔جو سکھ قوم کو تقسیم کرتے ہیں وہ نہ سکھ قوم نہ انسانیت کے دوست ہیںسکھ مسلم دوستی زندہ با۔ٓآج جمعہ کا دن گرو کا جنم دن سکھ مسلمانوں کا سانجھا ہے ۔سکھ قوم اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔سب ملکر سکھ و مسلمانوں کو اکٹھا کریں ۔انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا ہے ملک و مذہب سب کا اپنا اپنا ہے۔بابا گرونانک کے جنم استھان پر سب ایک ہونے کا وعدہ کریں ۔ہماری کوشش ہے کہ سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ بھی پاکستان میں پرنٹ ہو۔گرو گرنتھ کی بے ادبی برداشت نہیں ہو گی۔اکال تخت کی رہنمائی اور اتفاق رائے سے گرو گرنتھ کی چھپائی شروع کریں گے ۔امرت جل کو بھی دنیا بھر میں پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔بابا گرونانک یونیورسٹی کیلئے ایچ ای سی نے 100 کروڑ روپے رکھ دئیے ہیں ۔ڈاکٹر اکرام چوہدری کو کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے اور اسلام آباد میں دفتر بھی بنا دیا ہے۔بیساکھی ختم ہونے کے بعد تعمیرکام شروع کر دیا جائے گا۔(ع ع)مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.