ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے باچا خان یونیورسٹی معاملے کو سٹینڈنگ کمیٹی کو بھجوا دیا
باچا خان یونیورسٹی کے پی کے حکومت کے تحت کام کرتی ہے ہم بھرتیاں قانون کے مطابق کرتے ہیں،بلیغ الرحمن پرنٹنگ کارپوریشن میں کوئی جعلی ڈگری ہولڈر موجود نہیں،پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے پی کے اور بلوچستان حکومت انڈسٹریل آلودگی کے خلاف کامیابی سے مہم چلا رہے ہیں،زاہد حامد، وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
جمعہ 14 اپریل 2017 20:21
(جاری ہے)
این ٹی ایس پرائیویٹ ادارہ ہے تاہم کوئی بے ضابطگی نظر آئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شیخ آفتاب نے کہا کہ I-15 تک منسٹری انتظامیہ باقاعدہ اشتہار کے بعد بھرتی کرتی ہے ۔ میرٹ پالیسی پر سو فیصد عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس کسی کے بارے میں علم ہو یا پتہ لگ جائے اس کی کرپشن کا تو فوراً انکوائری کرائی جاتی ہے ۔
پورے یقین سے کہتا ہوں کہ پرنٹنگ کارپوریشن میں جعلی ڈگری ہولڈر موجود نہیں ہیں ۔ این ٹی ایس میں آ کر کوئی بے ضابطگی ثابت ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے بتایا ہے کہ کے پی کے اور بلوچستان حکومت انڈسٹریل آلودگی کے خلاف کامیابی سے مہم چلا رہے ہیں جبکہ باقی صوبوں کی جانب سے کوئی جاب جمع نہیں کرایا گیا ۔ زاہد حامد نے کہا کہ ماحولیات اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہو گئی ہے تو جہاں تک اسلام آباد کی حدود کا تعلق ہے تو اس سے متعلق تمام تر معلومات لائیبریری میں رکھوا دی گئیں ہیں ۔ دو صوبوں کا جواب آیا ہے بلوچستان اور کے پی کے میں اس حوالے سے سروے کیا گیا ہے ۔ باقی صوبوں نے بھی کوئی کام کیا ہو گا ۔ وفاق و صوبائی حکومتیں اس حوالے سے کافی کام کر رہی ہیں(جاوید/ حسن)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.