وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں میٹروبس بنانے کا اعلان کر دیا

فیصل آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے، سیف سٹی منصوبہ اور جدید اسپتال بنانے کا بھی اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اپریل 2017 13:06

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں میٹروبس بنانے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آج فیصل آباد کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دورہ فیصل اباد کےدوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں خزانوں کے منہ کھول دئے ۔ فیصل آباد میں اسپتال کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں جدید اسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں چلڈرن اسپتال اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر2017 میں چلڈرن اسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کرلیاجائےگا۔ اسپتال کے لیے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ماہرڈاکٹرز پاکستان بلانے کی بات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کی طرح فیصل آباد میں بھی سیف سٹی منصوبہ شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا ۔

وزیر اعلہٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کی طرح فیصل آباد میں بھی میٹروبس منصوبے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی سیاست نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا تھا ۔ یہ لوگ پہلے کہتے تھے کہ میٹرو بس منصوبے میں کرپشن ہوئی اور اربوں روپے لوٹے گئے لیکن آج پشاور میں میٹرو بس چلا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرو منصوبہ ضرور چلائیں مگر اسے جنگلا بس نہ کہیں۔

میٹرو بس کو جنگلا بس کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو100 ارب کےقرضے دیےجائیں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھاد کی قیمت کم کی گئی ہے۔ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مخالفین بالخصوص سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔