2013ء کی نسبت آج پاکستان زیادہ ترقی یافتہ ،خوشحال ،پرامن او رروشن ہے‘ آزاد علی تبسم

پیر 17 اپریل 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب صوبہ بھر میں بلدیاتی نظام کے ذریعے ہر قسم کی سہولیات عوام کو ان کی دہلیزتک پہنچانے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہاہے اور 2013ء کی نسبت آج پاکستان زیادہ ترقی یافتہ ،خوشحال ،پرامن او رروشن ہے پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرناہے۔

(جاری ہے)

چاروں صوبے یکساں رفتار کے ساتھ ترقی کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے۔اور پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں کے پی کے اور دیگر صوبوں کے ذہین طلبا و طالبات کو شامل کیا ہے۔حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے، یگانگت اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے۔ وزیراعلی شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے۔

متعلقہ عنوان :