آئندہ سال سے طلباء کی عمر بھی مارکس شیٹ پر درج ہوگی ۔ چیئر مین میٹرک بورڈ کراچی

جمعرات 20 اپریل 2017 15:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) کنوینر پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن سندھ سید حسنین نقوی ، جنرل سیکریٹری گل حمید منصوری ، پریس سیکریٹری سید اظہر علی ، میڈیا کوآرڈینیٹر ارشاد احمد مغل ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر فضل الرحمن ،ممبر مجلس عاملہ عبدالجبار خان آفریدی ، چیف کوآرڈینیٹر محمد بشن ، جنرل سیکریٹری آل پاکستان گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن سید طارق علی ، نائب صدر راحیلہ مسرور ، بشریٰ احسان ، تبسم سلطان ، شہلا معید ، فرحت یزدانی ،طاہرہ لطیف ودیگر نے اساتذہ اور بچوں کے اہم مسائل اور مطالبات جن میں اسماء سیما کو گورنمنٹ اسکول کا ممبر آف بورڈ نامزد کرنے ، کاپیوں کی جانچ کا کنوینس کیش کی صورت میں اسسمنٹ سینٹر پر ہی ادا کر دیا جائے گا ، بچوں کے امتحانی مرکز تبدیل کرنے پر سزا میں نرمی کردی گئی ، امتحانی امیدوار کی عمر میں تین ماہ کی ریایت دی گئی ، رینول جو کہ ایک سال کا ہوتا تھا اب تین سال کا دیا جائے گا ، اور انکم ٹیکس کے سلسلے میں بھی کاروائی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تمام مسائل کو ترجحی بنیاد پر حل کرانے پر چیئر مین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی ، پروفیسر ڈاکٹر سیعد الدین سے شکرئے کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین نے یہ بھی یقین دلایا کہ آئندہ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کی مارکس شیٹ پر ان کی عمر بھی درج کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :