چین سائنسدان کو 2017ء ویگا ماڈل سے نوازا گیا

اعزاز سطح مرتفع تبت کے ماحول اور گلیشیروں کے بارے نمایاں تحقیق پر دیا گیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:07

چین سائنسدان کو 2017ء ویگا ماڈل سے نوازا گیا
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) چینی سائنسدان یائو ٹان ڈونگ کو سطح مرتفع تبت پر گلیشیروں اور ماحول کے بارے میں تحقیق میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بدھ کو ساک ہوم میں 2017ء ویگا میڈل سے نوازا گیا ، سویڈن کے شاہکار Xviگستاف نے بدھ کو بعد دوپہر ساک ہوم کے شاہی محل میں پروفیسر یائو کو 2017ء ویگا میڈل سے نوازا اور ان کے نمایاں کامیابی پر ذاتی طورپر مبارکباد دی ، سویڈن کی اینتھر و پالو جی و جغرافیہ سوسائٹی (ایس ایس اے جی ) کے چیئرمین سٹین ہیگ برگ میں چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ یائو کی ’’ تھرڈ پول‘‘ مون سون اور گلیشیر کے بارے میں بنیادی تحقیقات ماحول کی تبدیلی کے عمل کو سمجھنے کے لئے اہم ہے ، ان کی تحقیقات دو بلین سے زائد آبادی سے متعلق بھی ہے یہ ایک عالمی موضوع ہے اس سے قبل ایس ایس اے جی نے 2017ء ویگا میڈل یافتہ کے طورپر پروفیسر یائو کا اعلان کیا ، یہ اعزاز انہیں گلیشیر کی تحقیق بالخصوص سوسائٹی کے لئے نمایاں خدمات کے اعتراف کے طورپر دیا گیا ، ان کی تحقیق سطح مرتفع تبت کے بالخصوص نقطہ انجماد پر رکھنے کی تحقیق کے شعبے نے خاص طورپر ماحول اور گلیشیر پر مرکوز رہی ، یائو کا شمار نقطہ انجماد پر رہنے کے مطالعے کے شعبے میں انتہائی ماہر سائنسدانوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے گذشتہ بیس برسوں میں خاص طورپر امریکی ، فرانسیسی ، جرمنی اور جاپانی سائنسدانوں کے ساتھ متعدد تحقیقی پروگراموں کی قیادت کی ہے ، ان کے حالیہ کارناموں میں ایک یہ ہے کہ سطح مرتفع تبت پر گلیشیروں میں کمی کا باعث بننے والی عالمی حدت ،انڈین مون سون ہوائوں اور مغربی ہوائوں سے مل کر ہوتی ہے، تحقیقی پروگرام تھرڈ پول انوائرمنٹ (ٹی پی ای ) جس کی قیادت پروفیسر یائو کررہے ہیں بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :