رینجرز اختیارات کو خوامخواہ کاایشو بنادیاگیا،اس دفعہ اختیارات سے قبل کابینہ کا اجلاس ضروری تھا، سید ناصر شاہ
پنجاب حکومت کے رینجرز کو دیئے گئے اختیارات میں انہیں سی ٹی ڈی سے منسلک کیا گیا ،سندھ حکومت نے اس کے مقابلے میں رینجرز کو تمام پرانے اختیارات دیئے ہیں، میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 22 اپریل 2017 22:35
(جاری ہے)
22 اگست کو منتشر ہونے والے کارکنان کو متحد کرنے کے لیے دھرنے دیئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز اختیارات کو بلاوجہ ایشو بنایا گیا حالانکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق فیصلوں کو کابینہ اجلاس سے منظوری کا کہا گیا تھا اسی لیے تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے اپنے اختیارات وزیر اعلی کو سونپ دیئے ہیں۔اس سے روزانہ کے معاملات میں اب تاخیر نہیں ہوگی۔ناصر شاہ نے کہاکہ پنجاب حکومت کے رینجرز کو دیئے گئے اختیارات میں انہیں سی ٹی ڈی سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے اس کے مقابلے میں رینجرز کو تمام پرانے اختیارات دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اختیارات کے نوٹیفکیشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ناصرحسین شاہ نے کہاکہ رینجرز کے پاس پہلے بھی اختیار ات تھے تاہم کسی کی بھی گمشدگی پریشان کن ہے، قانون کے مطابق 24گھنٹے میں گرفتار شخص کو پیش کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی کے والد خاکروبوں کے پیسے بھی کھاگئے تھے، جے آئی ٹی کی بات کرتے ہوئے وہ اپنے والد کو بھی یاد کریں۔پانامہ فیصلے میں میاں نواز شریف کو بے عزت طریقے سے بری کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ مٹھائی کھلانا اور کھانا حیران کن تھا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.