وزیراعظم کا استعفیٰ: محمودالرشید نے پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا اجلاس (آج) بروز پیر کو طلب کرلیا جس میں وزیراعظم کے استعفے پر قرارداد لانے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق (آج)پیر کو تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کیلئے قرارداد لائی جائے گی اور اگر سپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملی تو اجلاس میں احتجاج کیا جائے گا اور ایوان کی کارروائی کو نہیں چلنے دیا جائیگا ۔