سندھ میں پانی اور بجلی کے لیے پیپلزپارٹی کا احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے،حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی کو بھی اب سندھ کی عوام سے کچھ نہیں ملنے والا اس بار حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، رہنما تحریک انصاف

اتوار 23 اپریل 2017 19:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ میں پانی اور بجلی کے لیے پی پی کا احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے ،ان لوگوں کی جانب سے اس قسم کی ایکٹیویٹیز چورمچائے شور کے مترادف ہیں ،یہ اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ تمام اختیارات والی حکومت ہی خود لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے دے رہی ہے جو کہ جہالت اور نااہلیوں کی سب سے بڑی مثال ہے ،حکومت شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے اس کرب ناک ماحول میں بھی عوام کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آرہی ہے ، عادل ہائوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے پانامہ کے فیصلے کی بازگشت اس وقت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے ، کہ دادو کے جلسے میں پورے سندھ کی عوام نے عمران خان کو ویلکم کیا ہے،دادو کے جلسے نے سندھ کے روایتی حکمرانوں کا سانس روک دیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے لیاقت علی جتوئی کی شمولیت کا نہ صرف خیر مقدم کیاہے بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی شمولیت سے سندھ میں پارٹی مزید مظبوط ہوگی،پورے ملک کی طرح سندھ کی عوام نے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاہے، انہوں نے کہاکہ جو جوش ہمیں لاہور پنڈی اور پشاور میں دکھائی دیتا ہے وہ سندھ قوم نے آج سندھ کی عوام میں دیکھ لیاہے ،سندھ کی عوام کو ہمیشہ سے ہی ایک متبادل پارٹی کی ضرورت تھی جو آج تحریک انصاف کی صورت میں انہیں مل چکی ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے ایک اشارے پر سڑکوں پر نکلنے کو بے تاب ہیں، قوم نے دیکھا کہ دادو کے جلسے میں سندھ کی عوام نے گونواز گو ا نعرہ لگایاان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کسی چور یا کرپٹ سیاستدان کواس ملک کا وزیراعظم نہیں دیکھ سکتے ،انہوںنے کہاکہ حکمران ساٹھ دن کاسکون ملنے پر خوش ہیں، اس وقت پیپلزپارٹی ہنڈرڈپرسنٹ والے بھی اپنی پاکدامنی کے ڈھنڈورے پیٹ رہے ہیں،جبکہ انہیں اس بات کا احساس نہیں ہے کہ وہ جس طرح پورے پاکستان میں اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں اس بار سندھ سے بھی کوئی سیٹ نہیں ملنے والی ہے ۔