Live Updates

بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور بے ڈھنگی تعمیرات کا معاملہ ، عمران خان کا خود کیس کی پیروی کا فیصلہ ،آج سپریم کورٹ جائیںگے

اتوار 23 اپریل 2017 23:50

بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور بے ڈھنگی تعمیرات کا معاملہ ، عمران خان کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور بے ڈھنگی تعمیرات کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خود کیس کی پیروی کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان آج پیر کی صبح سپریم کورٹ جائیں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان نے بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور بیڈھنگی تعمیرات کیخلاف از خود نوٹس لے رکھا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام اپنے خط میں یہ معاملہ اٹھایا تھا ،عدالت عظمیٰ آج اس اہم ترین مقدمے کی سماعت کرے گی ۔عمران خان مقدمے کی سماعت میں بنفس نفیس شریک ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :