Live Updates

تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے، اکبر ایس بابر

عمران خان جھوٹ بولنے کے باعث اپنی طاقت کھوچکے ہیں،عمران خان آئینی ادارے کے سامنے معافی مانگیں گے،عمران خان آج اے ٹی ایم مشینوں کا سہارالے رہے ہیں،تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 15:54

تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے، اکبر ایس بابر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے،عمران خان جھوٹ بولنے کے باعث اپنی طاقت کھوچکے ہیں،عمران خان آئینی ادارے کے سامنے معافی مانگیں گے،عمران خان آج اے ٹی ایم مشینوں کا سہارالے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ توہین عدالت اور فنڈنگ کیس الگ الگ ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم معافی نامہ جمع کراچکے ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وہ توہین عدالت پر جواب جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج اے ٹی ایم مشینوں کا سہارالے رہے ہیں،عمران خان جھوٹ بولنے کے باعث اپنی طاقت کھوچکے ہیں،عمران خان کے جھوٹ کے خلاف ان سے جنگ لڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئینی ادارے کے سامنے معافی مانگیں گے،تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے،عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات