مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 4 برس شفافیت، خدمت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں‘کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں‘ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹیٹر کے حواریوں نے کرپشن کے سومنات بنائے، پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا‘ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں توانائی منصوبوں میں مجرما نہ غفلت برتی ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
پیر 24 اپریل 2017 23:26
(جاری ہے)
ماضی کی حکومتو ںنے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور ملک و قوم کے اہم ترین منصوبوں میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹیٹر مشرف کے حواریوں نے پنجاب میں منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے اور پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں توانائی منصوبوں میں مجرما نہ غفلت برتی گئی۔ ایک جانب سابق حکمرانوں نے بجلی کے نام پر قوم سے گھنائونا کھیل کھیلا تو دوسری طرف دھرنوں اورلاک ڈائون کے ذریعے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف ساز ش کی گئی جس سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اور ان عناصر نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہو ںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے چار برس شفافیت ،دیانت ،امانت اور خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ مخالف سیاسی عناصر کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ عوام کا رکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ الیکشن 2018ء میں باشعور عوام خدمت ،دیانت اور امانت کی سیاست کو پھر کامیاب کرائیں گے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.