جب تک تحریک انصاف پارٹی کا حساب کتاب ، تمام مطلوبہ دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرواتی اس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے، مسلم لیگ (ن)
پیپلز پارٹی کے کارکن خود اپنی پارٹی کی حکومت کے خلاف پانی، بجلی، نوکریاں بیچنے، اور کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں سندھ کے تمام مسائل پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے پیدا کردہ ہیں مولا بخش چانڈیو ایان علی سے رشتے داری کی بنا پر ان کا ذکر بہت کرتے ہیں، پریس کانفرنس
پیر 24 اپریل 2017 23:54
(جاری ہے)
سینٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان الیکشن کی کمیشن کی بار بار کی ہدایات کے باوجود اس کے ساتھ تعاون کرنے کے تیار نہیں ہیں نہ تو وہ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں ، اور نہ ہی پارٹی کا کوئی حساب کتاب جمع کروانا چاہتے ہیں اور نہ پارٹی الیکشن کروارہے ہیں اس لئے میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کاالیکشن کمیشن فی الفور ارجسٹریشن منسوخ کرے۔
پارٹی الیکشن کے حوالے سے جسٹس (ر)وجہیہ الدین احمد بھی بیانات دے چکے ہیں جو ریکارڈ پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن خود اپنی پارٹی کی حکومت کے خلاف پانی، بجلی، نوکریاں بیچنے، اور کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،اس لئے کہ سندھ کے تمام مسائل پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے پیدا کردہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو ایان علی سے رشتے داری کی بنا پر ان کا ذکر بہت کرتے ہیں، انھوں نے لاڑکانہ سے کراچی تک مسلم لیگ ن ہی نظر آرہی ہے۔ جب تک سندھ حکومت چلی نہیں جاتی اس وقت تک پیپلز پارٹی خاموش نہیں ہوگی۔نہال ہاشمی نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو اس بات کا ذکر کیوں نہیں کرتے کہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی میں آصف علی زرداری کے حوالے سے 14شوگر ملوں پر قبضہ کروانے، کراچی میں 40بنگلوں پر قبضہ کروانے سمیت دیگر جرائم کے حوالے سے کیوں نہیں ذکر کرتے۔مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں کے انھوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے جو لوگ ملک کی ترقی اور امن نہیں چاہتے وہ احتجاج کر رہے ہیں، اور اسطرح کے احتجاج سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ سندھ کا وزیر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے پیپلز پارٹی سکھر کے رہنما طفیل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ تو کراچی میں کوئی کام کیا اور نہ ہی اندرون سندھ۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.