یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی 5سالہ مدت ختم ہونے پر کارکنان کا جشن،شکرانے کے نوافل ادا کیے ،مٹھائیاں تقسیم
تمام ترتحفظات کے باوجودعدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرکے ثابت کر دیا پیپلز پارٹی زبانی نہیں بلکہ عملی طور پر عدلیہ کا احترام کرتی ہے‘ علی حسین سید
بدھ 26 اپریل 2017 14:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محض باتوں سے عدلیہ کے احترام کے کھوکھلے دعوے کرنے والے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں،ہم یوسف رضا گیلانی کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سابق ضلعی صدر پیپلز پارٹی غضنفر امین عاکوکا نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے سبق سیکھنا چاہئیے جو کہ عدالتی فیصلہ آنے پردس منٹ میں وزیراعظم ہائوس سے بغیر جھنڈے والی گاڑی پر رخصت ہوگئے تھے،موجودہ حکمران بھی عدالتی فیصلے پر نظر ڈالیں۔ 19جون 2012کو اس وقت کے چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سید یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں نااہل قراردیا تھا اورواضح کیا تھا کہ انہیں 26اپریل 2012سے نااہل سمجھا جائے ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی 5سالہ مدت آج 26اپریل کو ختم ہوچکی ہے لہذا پارٹی قیادت سابق وزیراعظم کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرے گی ۔اس موقع پر ملک محمد سلیم،طارق یوسف ایڈووکیٹ،عامر چوہدری ایڈووکیٹ،وقاص وٹو ایڈووکیٹ ودیگران نے بھی کارکنان سے خطاب کیا بعدازاں کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کئیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.