عمران خان کو دس ارب کیا دس روپے بھی نہیں دئے جاسکتے۔ رانا ثنا اللہ
پی ٹی آئی کا آج پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا مقصدر غیر آئینی ہے، یہ لوگ اپنی منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم اور جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 13:31
(جاری ہے)
آج کا اسلام آبادکاجلسہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اختلافی نوٹ کو ابھارنا غیر آئینی ہے۔
اب یہ لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائیں گے۔ قوم کو ان کی غنڈہ گردی روکنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے تو پی ٹی آئی اسےتسلیم بھی کرے۔عمران سپریم کورٹ اورجےآئی ٹی کےاداروں کودباؤمیں لانا چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو 10 ارب تو کیا 10 روپے بھی نہیں دیے جاسکتے۔ مسلم لیگ نےفیصلہ کیا ہےبحران خان کو مزید مہلت نہ دی جائے،عمران خان کےبیان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب قانونی چارہ جوئی کرنےجارہے ہیں۔ ہم صبح گھروں میں قرآن کی تلاوت کرتے ہیں،یہ لوگ اطالوی گاڈ فادر سےحوالے تلاش کیاکریں۔ میٹروٹرین سے متعلق انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی میٹرو سٹی بتائیں جہاں ٹرینیں نہیں ہیں۔ لاہورمیں بھی اورنج گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کی سہولت ہونی چاہیے۔ 5سال بعد اس منصوبےکی قیمت 5 سو ارب روپے ہوگی۔ لاہور میں اورنج لائن ٹرین وقت کی ضرورت ہے۔ لوگ اپنے مقاص دکےلیے اس منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں۔مخالفت کرنے والے یہ بتائیں کہ چوبرجی کی ماضی میں کتنی دیکھ بھال کی گئی ہے؟ این جی اوز کے پیچھے بھی لگتا کسی کا ہاتھ ہے۔ قوم کو ہم سڑکوں پر لانےکے قائل نہیں ہیں۔ اور یہ لوگ عوام کو غیر سیاسی اورغیرجمہوری تقاریر سنانے کے قائل نہیں ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف اور جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کےدنیابھر میں ذاتی تعلقات بھی ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.