عمران خان تین روز میں 10ارب کی پیشکش لے کر آنے والے شخص کا نام بتائیں بصورت دیگر انہیں لیگل نوٹس بھجوائیں گے، ترجمان پنجاب حکومت
جمعہ 28 اپریل 2017 22:17
(جاری ہے)
ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے عمران خان کی جانب سے شہبازشریف پر لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لیگل ٹیم عمران خان کو نوٹس بھجوانے کا جائزہ لے رہی ہے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے ذاتی حیثیت میں نوٹس بھجوایا جائے گا ۔
یہ اعلان سیاسی سٹنٹ نہیں بلکہ اس پر عمل کر کے دکھائیں گے اورہم انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر ان کا جھوٹ بے نقاب کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری جلسوں میں وفاق کے خلاف صوبائی تعصب اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے صرف اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔چار دہائیوں سے وفاق کی جماعت ہونے کی دعویدار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری خیبرپختونخوا ہ میں کھڑے ہو کر یہ کہیں کہ سی پیک میں خیبر پختوانخواہ کا حصہ شہباز شریف پنجاب لے گئے ہیں تو وہ حقائق سے واقف نہیں۔شاید آصف زرداری یہ نہیں جانتے کہ سی پیک کے دو شعبوں میں سب سے زیادہ حصہ سندھ کے پاس ہے، توانائی کا منصوبہ چاہے پنجاب میں لگے، سندھ میں یا خیبر پختوانخواہ میں اس نے پیداوار نیشنل گرڈ کو ہی پہنچانی ہے۔پاک چین راہداری ریاست پاکستان کا منصوبہ ہے جس سے پورے ملک کو یکساں فوائد حاصل ہونے ہیں۔آصف زرداری صرف سیاسی مطابقت پیدا کرنے کے لیے بے بنیاد الزمات سے پاکستانی کی سالمیت کو چیلنج نہ کریں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بھارتی صنعتکار سجن جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ باضابطہ سرکاری ملاقات نہیں تھی بلکہ ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت میں جلسہ پانامہ کیس کے حوالے سے عدلیہ کو دبائو میں لانے کی کوشش ہے ۔ عمران خان کاسپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہیں ۔ عمران خان عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا سیکھیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.