آرمی چیف کاایل اوسی کادورہ ،بھارتی سیزفائرکی خلاف ورزیوں پربریفنگ

آرمی چیف کومسلح فوج کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ،بھارت مایوسی میں کشمیریوں کیخلاف جارحیت کررہاہے،پاک فوج بھارتی جارحیت کابھرپورجواب دے۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اپریل 2017 14:06

آرمی چیف کاایل اوسی کادورہ ،بھارتی سیزفائرکی خلاف ورزیوں پربریفنگ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30اپریل2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لائن آف کنٹرول پرحاجی پیرسیکٹرکادورہ کیا،آرمی چیف کوایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوایل اوسی کے دورہ کے موقع پرمسلح فوج کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔

آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے۔سرحدپرشہری آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مایوس ہے اور مایوسی میں کشمیریوں کیخلاف جارحیت کررہاہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کابھرپورجواب دے۔

متعلقہ عنوان :