مولانا عبدالحفیظ مکی کی ختم نبو ت کے پرچار کیلئے کی جانے والی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جائیں گی،مولانامحمد الیاس چنیوٹی

سرپرست ختم نبوت انٹرنیشل موومنٹ مولانا عبدالحفیظ مکی مرحوم کی وفات سے کبھی نہ پر ہونے والا خلاپیدا ہو گیا ہے، ختم نبوت موومنٹ کے امیر کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

اتوار 30 اپریل 2017 20:30

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء)سرپرست ختم نبوت انٹرنیشل موومنٹ مولانا عبدالحفیظ مکی مرحوم کی وفات سے کبھی نہ پر ہونے والا خلاپیدا ہو گیا ہے ان کی ختم نبو ت کے پرچار کیلئے کی جانے والی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جائیں گی یہ بات ختم نبوت انٹرنیشنل موومنٹ پاکستان کے امیر مولانامحمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے مولانا عبدالحفیظ مکی کی یاد میں بھکر میںمرکزی سیکرٹری مالیات ختم نبوت انٹرنیشنل موومنٹ حاجی محبوب احمدملک کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی محبوب احمدملک ،مولانا بدرعالم آف مکہ ،قاری سراج الدین ضلعی صدر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ،ضلعی سرپرست انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولوی اللہ داد صدیق ،قاری محمد اکبر نوتک ،قاری محمد یونس نوتک ،مفتی محمد ریاض بستی نورنگ ،مولانا محمود الحسن بہل ،مولانا شکیل احمد عثمانی جے یو آئی (س) ،مولانا محمد ابوبکر اشرفی،مولانا اللہ بخش فانی دریاخان،مولانا عبدالرئوف مہتم جامعہ فاروقیہ حیدرآباد بھکر،قاری یسیین ،مولانا ابوبکر دریاخان ،مولوی اسحاق کے علاوہ علمائے کرام کی کثیرتعداد موجود تھی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مولانا عبدالحفیظ مکی مرحوم کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اسلام کی نشر واشاعت کیلئے مالی ،جانی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا اور ان کے مدرسہ سے پڑھے ہوئے طلباء نے دنیا بھر میں دین اسلام کی اشاعت کیلئے اپنا کردار اداکیا ریفرنس سے خطاب میں مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی محبوب احمد ملک نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ نے خانقاہی زندگی چھوڑ کر مولانا منظور چنیوٹی کے ساتھ ختم نبوت کے عقیدہ کی ترویج کیلئے جو کام کیا وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا مرحوم نے ہمیشہ اسوہ حسنہ پر کامل عمل کیا اور چھوٹے بڑوں سے شفقت و ادب سے پیش آئے مولانا الیاس چنیوٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ نے ہمیشہ ختم نبوت کیلئے جہاد کیا او ر بعض مرتبہ دوران سفر بیماری کو بھی پس پشت ڈالا اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا انہوںنے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مرحوم کے جنازہ کیلئے کیے جانے والے انتظامات ان کی دینی خدمات کا اعتراف کے مترادف ہیں آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کروائی گئی ۔