وزیراعظم سنجیدگی سے استعفیٰ دینے بارے میں سوچ رہے ہیں،اعتزاز احسن

ڈان لیکس پر راؤ تحسین اور پرویز رشید کے خلاف کارروائی ناروا ہے،انٹرویو

پیر 1 مئی 2017 21:30

وزیراعظم سنجیدگی سے استعفیٰ دینے  بارے میں سوچ رہے ہیں،اعتزاز احسن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم سنجیدگی سے استعفیٰ دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ڈان لیکس پر راؤ تحسین اور پرویز رشید کے خلاف کارروائی ناروا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس پر اگر راؤ تحسین عدالت نہ گئے تو سمجھو انہوں نے الزامات قبول کر لئے ہیں۔

راؤ تحسین پر الزامات غلط ہیں۔ پرویز رشید اور راؤ تحسین کے خلاف کارروائی غلط ہے۔ ان دونوں پر کارروائی کرنے کا واحد مقصد مریم نواز کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس مریم نواز کو بچانے کے علاوہ اور کوئی متبادل بھی نہیں ہے۔ اس لئے دوسرے وزیروں کی قربانی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ فیصلے کے بعد وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ وزیراعظم اب سنجیدگی سے استعفیٰ دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔