شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے محققین کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

منگل 2 مئی 2017 15:04

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیںانسٹیٹیوٹ آف جینڈر اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی کے محققین کیلئے لٹریچر ریویو لکھنے کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ڈاکٹر آغا نادیہ پٹھان انچارج انسٹیٹیوٹ آ ف جینڈر اسٹڈیز اور ماہر حقوق نسواں ورکشاپ کی ریسورس پرسن تھیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر آغا نادیہ پٹھان نے کہا کہ کسی بھی تحقیق کیلئے لٹریچر ریویو کی بہت اہمیت ہے۔ معیاری تحقیق میں لٹریچر ریویو کے عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لٹریچر ریویو کسی بھی تحقیق کا اہم حصہ ہوتا ہے ۔ تحقیقی منصوبہ عوام الناس اور معاشرے کی بھلائی کیلئے ہونا چاہئے۔ لٹریچر ریویو تمام تحقیق کے خلاصے کو کہتے ہیں لہذا اس کا عام، سادہ اور دلچسپ ہونا ضروری ہے تاکہ پڑھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آغا نادیہ نے کہا کہ لٹریچر ریویو جدید خطوط پر استوار اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحقیقی اصولوں کے تحت لکھا جائے تاکہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کے فروغ میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر سنتوش کمار، سید فاروق شاہ راشدی، منصور لاشاری، حمیرا ڈوگر، عقیل رضوی اور محققین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں سوالات کا سیشن بھی ہوا۔ محققین نے ریسورس پرسن سے موضوع کے متعلق سوالات بھی کیئے۔