پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا اعزاز

بدھ 3 مئی 2017 21:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے حکومت پنجاب کے شعبہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے زیر اہتمام منعقدہ آل پنجاب ڈرامیٹک مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور نمایاں پوزیشنز جیت لیں۔ اس موقع پر ڈرامہ مقابلوں میں سارہ طارق، کومل ادریس اور وجاہت اورنگزیب نے بہترین پراڈکشن ایوارڈ جبکہ عاصم چوہدری نے بہترین مزاح کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مائم مقابلوں میں سارہ طارق، وجاہت اورنگزیب ، سلمان حیدر، حمزہ اسحاق، ارسلان اکرم، عظمت مجید، خولہ جمال ، زین العابدین ، زربہا خان، کومل ادریس ، روشن ِ سعید اور معزہ طارق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری طرف سیکرٹ ہارٹ کنونٹ سکول لاہورکے زیر اہتمام منعقدہ فرسٹ انگلش پارلیمنٹری ڈیبیٹس مقابلی2017ء (برٹش سٹائل )میں ثمین فواد خان اور آمنہ سعید خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلبائوطالبات کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :