جیکب آباد:لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع جیکب آبادکے عہدیداروں کا اعلان

بدھ 3 مئی 2017 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء)لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع جیکب آبادکے عہدیداروں کا اعلان سرکش سدھایو کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ میں مکیش روپیتا اورپرویز ابڑوکی سربراہی میںضلع جیکب آبادکے صحافیوں کااجلاس منعقد کیاگیا جس میں لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع جیکب آبادکے عہدیداروں کااعلان کیاگیا جس کے تحت صدر آفتاب بخاری ،نائب صدر یحیٰ بروہی ،زاہد رند ،جنرل سیکریٹری نمانونوناری ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالغنی کھوسو ،جوائنٹ سیکریٹری محمد علی میرانی ،رابطہ سیکریٹری حنیف مندرانی ،خازن قربان علی جبکہ ورکنگ کمیٹی کے لیے آصف علی بھٹی ،دودوبرڑو،سجاد بھٹی ،سید محمد شاہ ،امام بخش ،سیف اللہ سومرو ،جنید پٹھان ،میرحسن جمالی شامل ہیں اجلاس میں لاڑکانہ کے سینئر صحافی سرکش سدھایو کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی اجلاس میں شریک ضلع بھرکے صحافیوں نے ایل یوجے ضلع جیکب آبادکے نئے عہدیداروںکو مبارکباد دی ۔