مبینہ توہین رسالت پر احتجاجی تحریک; گولی لگنے سے 13 سالہ نوجوان جاں بحق
سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 مئی 2017 14:56
(جاری ہے)
ایس ایس پی نے بتایا کہ مقامی عدالت نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے اسے گڈانی جیل منتقل کر دیا۔
بروز جمعرات صبح 11 بجے ایک مشتعل ہجوم حب پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو کر ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگا۔ مندو خیل پولیس اورایف سی اہلکاروں نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور انہیں بتایا کہ ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے لیکن مظاہرین نے یہ ماننے سے انکار کر دیا۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ ہم مشتعل ہجوم میں موجود چار افراد کو پولیس اسٹیشن کے اندر لے گئے لیکن وہاں بھی انہوں نے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ مندوخیل پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا سہارا لیا جبکہ 20 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔ تشدد کے نتیجےمیں ایس پی لسبیلہ جان محمد کھوسہ، اسسٹنٹ ڈپٹی کشمنر طارق مینگل سمیت دیگر پولیس حکام اور ایدھی کا ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے۔ اسی دوران بسم اللہ خان کا 13 سالہ بیٹا قدرت خان بھی مظاہرین کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مندوخیل نے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے کراچی سے آنے اور جانے والی ٹریفک کو بھی بلاک کر رکھا تھا۔ جبکہ علاقہ میں تمام کاروبار بھی بند تھے۔ مندوخیل نے مزید کہا کہ مشتعل ہجوم کا کوئی رہنما نہ ہونے پر ہجوم کو کنٹرول کرنا نہایت مشکل تھا۔ تاہم مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس فعل کی حوصلہ شکنی کیے جانے پر اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کیلئے سیاسی و عسکری قیادت مذاکرات کی میز پر بیٹھے، شاہد خاقان عباسی
-
ترجمان پی ٹی آئی رﺅف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹیم تشکیل
-
ایف بی آر کی ہدایات،ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9ہزار سے زائد سمیں بلاک کر دیں
-
فوجی مشقیں تائیوان کو 'سزا 'دینے کے لیے کی جارہی ہیں، چین
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.