ترجمان پی ٹی آئی رﺅف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹیم تشکیل
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم کو آئی جی سید علی ناصر رضوی نے نوٹیفائی کر دیا،حملے کے 7 سے 8 ویڈیو کلپس کو فرانزک معائنے کیلئے ایف آئی اے کو بھجوا دئیے گئے،ترجمان
فیصل علوی جمعرات 23 مئی 2024 10:42
(جاری ہے)
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان کے چہرے پر شدید زخم آئے ہیں اور ان کے گہرے زخم سے خون بھی بہنے لگا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان رﺅف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔رﺅف حسن پر اسلام آباد کے جی سیون مرکز میں نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیاتھا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی پر نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔روف حسن جی سیون میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے جونہی باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے ان چہرے پر زخم آیا اور خون بہنے لگا تھا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے تو ایک شخص جو خواجہ سرا معلوم ہوتا تھا انہیں روکا اور حملہ کردیاتھا۔ اس دوران 3 دیگر افراد نے جن میں سے دو خواجہ سرا لگتے ہیں نے بھی روف حسن پر حملہ کیا اور ان کی گردن کو نشانہ بنا کر تیز دھار ہتھیار سے قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے رﺅف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ روف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مرکزی ترجمان پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ روف حسن پر حملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد پولیس کی ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں۔ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔پارٹی ترجمان روف حسن کو انصاف ملنا چاہیے۔ اگر ہمارے کسی بھی لیڈر کے اوپر حملہ ہوا تو ہم پر امن احتجاج شروع کردینگے۔مزید اہم خبریں
-
جنسی مظالم کے شکار افراد کے لیے مناسب طبی دیکھ بھال اہم
-
پناہ گزینوں کے حقوق سلب کرنے والے ضوابط سے اجتناب پر زور
-
چین سے ویغور ڈاکٹر گلشن عباس بارے معلومات دینے کا مطالبہ
-
فضائی آلودگی دنیا میں قبل از وقت اموات کا دوسرا بڑا سبب، رپورٹ
-
پٹرول 20 روپے مہنگا ہونے، بجلی کا یونٹ 72 روپے کا ہو جانے کا امکان
-
کھلے دودھ کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
-
مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے الزات بے بنیاد ہیں
-
بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1600 ارب روپے واجب الادا ہیں،سردار علی امین خان گنڈاپور
-
اسرائیلی فوج کے رفح پر حملے، سات فلسطینی ہلاک
-
خیبرپختونخواہ میں 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے کا انکشاف
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں جنگی اصولوں کی بارہا خلاف ورزی کا امکان
-
گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال قربانی کے جانوروں کی تعداد 5لاکھ کم رہنے کا اندازہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.