برطانوی تحقیقاتی ادارے نے پی سی بی کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جمشید کیخلاف تحقیقات کی اجازت دیدی
بیک وقت دو ایجنسیوں کی جانب سے تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں،پی سی بی چاہے تو اپنی تحقیقات پاکستان میں کرسکتا ہے ،ہم اپنی تحقیقات برطانیہ میں کریں گے‘ نیشنل کرائم ایجنسی /ناصر جمشید کا موقف سامنے نہیں آسکا
جمعہ 5 مئی 2017 22:53
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ادارے کا کہنا تھا کہ پی سی بی چاہے تو اپنی تحقیقات پاکستان میں کرسکتا ہے جبکہ ہم اپنی تحقیقات برطانیہ میں کریں گے۔
تاہم اس معاملے پر اب تک ناصر جمشید کا موقف سامنے نہیں آسکا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 14 اپریل کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ناصر جمشید نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہ تو انہوں نے گھر تبدیل کیا اور نہ ہی وہ کسی سے چھپ رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی دن اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا تھا، جن میں خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن، شرجیل خان اور ناصر جمشید شامل ہیں۔ناصر جمشید پی ایس ایل کا حصہ نہیں تھے۔قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں برطانیہ میں تفتیشی اداروں نے یوسف نامی بکی کے ہمراہ گرفتار کیا تھا لیکن انہیں بعدازاں انھیں ضمانت پر رہا کرکے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.