تین میڈیکل کالجز کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تجویز

ہفتہ 6 مئی 2017 13:21

تین میڈیکل کالجز کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تجویز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) محکمہ صحت پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تین میڈیکل کالجز کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی طرف سے نشترمیڈیکل کالج، فیصل آباد میڈیکل کالج اور راولپنڈی میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی دینے کی تجویز دی گئی ہے جس کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کئے جانے کا امکان ہے ۔