ہمسائیہ ملک کا پاکستان کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب ہے ، راجہ پرویز اشرف
ایسا رویہ قابل قبول نہیں ،بھارت کے اس رویے کو پاکستان پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے، سابق وزیراعظم میرا جرم یہ ہے کہ میں نے اپنی وزارت کے دوران چند سو درجہ چہارم کے غریب عوام کو بھرتی کیا، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم ملک میں قانونی سطح پر ڈیل سٹینڈرڈ نہیں ہونا چاہئے، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 6 مئی 2017 18:14
(جاری ہے)
اگر میں عدالت میں پیش ہونا ہوں تو باقی وزراء اعظم کے لئے بھی وہی قانونی طریقہ ہونا چاہئے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔
اس ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے عدالتی احکامات پر پھانسی کو گلے لگایا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جو خود بھی وزیراعظم تھیں عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں اور عدالتوں سے سرخرو ہو کر باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کرنا چاہئے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ بھی اپنے خلاف دائر ریفرنس میں سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ احتساب عدالت ایک عدالت ہے جس نے قانون پر چلتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ نیب جو بے بنیاد کہانیاں بنا کر عدالت میں پیش کردے اور عدالت اسکو من و عن تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جن چند سو غریبوں کو نوکریاں دیں انہیں ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور نیب کو اب تک اس ریفرنس کے حوالے سے کوئی شہادت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی حالات اپنے پڑوسیوں کے معاملات کے حوالے سے پر تشویش تھیں۔ پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے مگر اس میں۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ ہمار بارڈر محفوظ ہیں۔ پاک فوج کہ جوانوں اور اس قوم نے ملک کی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔ مگر بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کئی محاذوں پر ناکامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ایک طرف ملک دشمن کے لوگوں سے ذاتی دوستیاں نبھانے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف پاکستان کی ریاست اور عوام ہیں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو ریاست کے مفادات کو سامنے رکھنا ہوگا اور ملک کو سب نے ملکر دہشت گردی سے آزاد کروانا ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف نے 2018ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سال قرار دیا اور کہا کہ 2018ء کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ (اے ملک)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.