بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی ، نکیال سیکٹر میںتھروٹی گائوں میں آبادی پرگولہ باری سے 4 شہری زخمی ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا،آئی ایس پی آر

ہفتہ 6 مئی 2017 23:05

بھارتی فوج کی  ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،  نکیال سیکٹر میںتھروٹی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میںتھروٹی گائوں میں آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 4 شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں تھروٹی گاؤں پرمارٹر گولے داغے جس سی2خواتین اور2مرد زخمی ہوئے ۔ پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر طور پر جواب دیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 65سالہ برکت بیگم ، 12سالہ احسان نصیر، 42سالہ نصیر احمد اور 35سالہ فرزانہ کوثر شامل ہیں ۔